کلمہ اور اس کی اقسام
سوال) کلمہ کی تعریف کیا ہے؟
اجواب کلمہ وہ لفظ ہے جو مفرد معنی کیلئے وضع کیا گیا ہو۔
را سوال)
کلمہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
(سوال)
کلمہ کی تین قسمیں ہیں: اسم فعل حرف
(سوال) : اسم کی تعریف کیا ہے؟
اسم کی تعریف
جواب اسم وہ کلمہ ہے جو اپنے ذاتی معنی پر دلالت کرے اور اس کے معنی میں تینوں زمانوں
میں سے کوئی زمانہ نہ پایا جائے ۔ مثلاً : (رَجُلٌ) (فَرَسٌ)
علامات اسم
سوال : اسم کی علامات اور خواص کیا ہیں؟
جواب : اسم کی علامات اور خواص مندرجہ ذیل ہیں:
مندالیہ ہو ( اس سے خبر دینا صحیح ہو ) ۔ مثلا ( حَمَّادٌ قَائِم ) ۔
مضاف ہو۔ مثلا (غُلَامُ حَامِدٍ)۔
لام تعریف داخل ہو۔ مثلا ( الرَّجُلُ) اور (الْحَمْدُ)
حرف جر داخل ہو۔ مثلاً (بحماد)۔
تنوین داخل ہو۔ مثلاً : (رجل ) اور (انس)۔
تثنیہ ہو ۔ مثلا (رحلان) ۔

0 Comments