علی ایک سمجھدار اور نیک دل لڑکا تھا۔ وہ ہمیشہ سچ بولنے اور ایمانداری سے کام کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ لیکن اس کے دوست حمزہ کو لگتا تھا کہ کبھی کبھی جھوٹ بولنا فائدہ مند ہوتا ہے۔
ایک دن، علی اور حمزہ اسکول سے واپس آ رہے تھے کہ انہیں راستے میں ایک پاکٹ ملا۔ حمزہ نے فوراً کہا، "چلو اسے رکھ لیتے ہیں، اس میں شاید بہت سے پیسے ہوں!"
علی نےپاکٹ اٹھایا اور کہا، "نہیں حمزہ، یہ کسی کا ہوگا۔ ہمیں اسے اس کے مالک تک پہنچانا چاہیے۔"
حمزہ نے ناراض ہو کر کہا، "اگر ہم رکھ بھی لیں تو کسی کو کیا معلوم ہوگا؟"
علی نے جواب دیا، "اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے، اور ایمانداری کا بدلہ ہمیشہ اچھا ہی ملتا ہے۔"
وہ دونوں قریبی دکان پر گئے اور دکاندار سے پوچھا کہ کیا کسی کا پاکٹ کھو گیا ہے؟ دکاندار نے بتایا کہ ایک بزرگ آدمی ابھی کچھ دیر پہلے پریشان ہو کر بٹوا ڈھونڈ رہے تھے۔
علی اور حمزہ نے پاکٹ اس بزرگ کے حوالے کر دیا۔ وہ بہت خوش ہوئے اور دعائیں دینے لگے۔ انہوں نے علی کی ایمانداری سے متاثر ہو کر اسے انعام میں کچھ رقم دینے کی کوشش کی، لیکن علی نے مسکرا کر کہا، "آپ کی دعائیں میرے لیے سب سے بڑا انعام ہیں۔"
یہ دیکھ کر حمزہ کو احساس ہوا کہ سچائی اور ایمانداری واقعی بہت اہم ہیں۔ اس دن کے بعد، اس نے بھی عہد کر لیا کہ وہ ہمیشہ سچ بولے گا اور ایمانداری سے کام کرے گا۔
سبق:
ہمیشہ سچ بولیں اور ایمانداری کو اپنائیں، کیونکہ ایمانداری کا انعام دنیا اور آخرت دونوں میں ملتا ہے۔

0 Comments